اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے ذیلی ادارے القمرسینٹر فار ڈیجیٹل میڈیا نے (الیکٹرونک فیملی ڈاکٹر) کے نام سے ایک خصوصی چینل اور پیج لانچ کیا ہے۔ الیکٹرانک فیملی ڈاکٹر کو لانچ کرنے کا مقصد طب کے تمام شعبوں میں مفت طبی مشاورت فراہم کرنا ہے اور مندرجہ ذیل پلیٹ فارمز کے ذریعے معلومات، سوالات یا رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
فیس بک کمیونیکیشن پیجزطبيب-العائلة-الإلكترونيّ.۔
واٹس ایپ نمبر (07602421257) (صرف خواتین کے لیے)۔
واٹس ایپ نمبر (07602421257)کسی بھی قسم کی طبی مشاورت کے لیے (صرف خواتین کے لیے)۔
ٹیلیگرام: (t.me/OnlineFamilyDr) ، اور عوامی گروپ میں شامل ہونے کے لئے: (@ الیکٹرانک فیملیڈاکٹر)۔
کسی بھی قسم کی طبی مشاورت یا طبی مسائل کے حل کے لیے القمرسینٹر فار ڈیجیٹل میڈیا کی جانب سے سے ملکی و غیر ملکی طبی ماہرین پر مشتمل ایک کیڈر۔ تشکیل دیا گیا ہے ہے یہ کیڈر عوامی مفاد اور ضرورت مند افراد اور خاندانوں کے لیے رضاکارانہ خدمات پیش کر رہا ہے ۔ الیکٹرونک فیملی ڈاکٹر کے ذریعے مختلف طبی موضوعات اور مسائل پر طبی مشورے اور طبی علاج بھی شائع کیے جائیں گے جو کہ بچوں سے لے کر بزرگ افراد تک سب کے لئے نہایت مفید اور موزوں ہیں۔
/129
15 فروری 2020 - 04:55
News ID: 1010291
روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ فکر و ثقافت کے ذیلی ادارے القمرسینٹر فار ڈیجیٹل میڈیا نے (الیکٹرونک فیملی ڈاکٹر) کے نام سے ایک خصوصی چینل اور پیج لانچ کیا ہے۔ الیکٹرانک فیملی ڈاکٹر کو لانچ کرنے کا مقصد طب کے تمام شعبوں میں مفت طبی مشاورت فراہم کرنا ہے اور مندرجہ ذیل پلیٹ فارمز کے ذریعے معلومات، سوالات یا رابطہ کیا جا سکتا ہے۔